نئی دہلی : کورونا انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوا ریمڈیسیور کی پیداوار میں تین گنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور کھاد منسوکھ منڈویہ نے منگل کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ملک میں تیز رفتار سے ریمڈیسیور کی پیداوار میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ صرف کچھ ہی دنوں میں ، ریمیڈیسور کی پیداواری صلاحیت تین گنا ہوگئی ہے اور جلد ہی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے قابل ہوجائے گی۔ وزیر اعظم کی قیادت میں کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت کی انتھک کوششیں جاری ہیں۔ ملک میں ریمڈیسیور کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ، اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔کچھ ہی دنوں میں ، تقریباً تین گنا ریمیڈیسور پیداواری پلانٹ بڑھائے جاچکے ہیں ۔ ’’کورونا ہار ے گا ، زندگی جیتے گی‘‘ ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں اس دوا کی کی بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے اور اس کے لئے کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ کچھ جگہوں پر اس دوا کی ذخیرہ اندوزی بھی کی گئی ہے ۔