ریمیڈیسور کی کالا بازاری ، چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد : کووڈ۔19 کے علاج میں استعمال کئے جانے والے ریمیڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری میں ملوث چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے حسینی علم اور آصف نگر پولیس کی مدد سے محمد اکبر خان ساکن بہادر پورہ ، محمد مظفر خان ساکن بنڈلہ گوڑہ ، محمد حکیم الدین ساکن آصف نگر زیبا باغ اور سید سعیدالدین ساکن ونستھلی پورم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کی جانے والی ریمیڈیسیور کوی فور انجکشن کو کالا بازاری کے ذریعہ 25 تا 30 ہزار روپئے فروخت کر رہے تھے ۔ اس کالا بازاری کی اطلاع پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے انجکشن برآمد کرلیا اور انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔