واشنگٹن : عالمی سائبر کرائم کریک ڈاؤن کے تحت گزشتہ فروری سے اب تک رینسم ویئر حملوں سے منسلک 7 مشتبہ ہیکرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار کے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایف بی آئی اور جسٹس ڈپارٹمنٹ رینسم ویئر (سسٹم ہیک کرنے کے بعد اسے کھولنے کیلئے تاوان طلب کرنا) سے منسلک الزامات میں 60 کروڑ ڈالر ضبط کرنے کا اعلان کریں گے۔گرفتار کیے گئے ہیکرز میں سے کسی کا بھی نام سے شناخت نہیں کی گئی۔
