رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کوبارہواں مقام حاصل ۔ 

,

   

نئی دہلی : فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزارت حکومت ہند نے ہندوستان کی یونیورسٹی کی رینکنگ کی فہرست جاری کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے چوتھی مرتبہ یہ رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آر ایف ) ہر سال ہندوستان کی تمام یونیورسٹی کے تعلیمی معیار او رانفرا سٹر کچر کو دیکھتے ہوئے یہ رینکنگ عطا کرتا ہے ۔ این آئی آر ایف کی 2019ء کی رینکنگ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی پوزیشن کافی بہتر کی ہے اور اسے دہلی یونیورسٹی سے بھی اونچا مقام حاصل ہوا ہے ۔ یہ رینکنگ ۹؍ زمرے کے تحت جاری کی جاتی ہے۔ آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے رینکنگ جاری کی ہے ۔

حکومت ہند نے اس سال 1479 یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں اہم یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام بھی شامل ہے۔ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے مجموعی طور پر اسے بارہواں ماقم حاصل ہوا ہے جبکہ دہلی یونیورسٹی کو گیارہواں مقام ملا ہے۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سابق پروفیسر اقتدار محمد خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے نہایت خوشی و فخر کی بات ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیمی و تدریسی اعتبار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اعتراف سے ہمیں توانائی ملتی ہے ۔ پروفیسر شاہد اشرف نے کہا کہ یہ اساتذہ و طلباء کی محنتوں کا ثمرہ ہے او رہمیں امید ہے کہ اس حوصلہ افزاء کارکردگی کے بعد ہم آئندہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔