رینکNEETحیدرآباد کے طالب علم مرینال کو ٹاپ

   

نئی دہلی ؍ حیدرآباد : حیدرآباد کے مرینال کوٹیری نے نیٹ امتحان کا ٹاپ رینک حاصل کیا ہے ، جس کے نتیجہ کا آج شام اعلان کیا گیا ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے نیٹ 2021 ء کے نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے میڈیکل کالجس میں داخلے کیلئے راہ ہموار کردی ہے ۔ میڈیکل ، ڈینٹل اور آئیوش شعبوں میں داخلوں کے لئے 12 سپٹمبر کو نیٹ کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ بعض وجوہات کی بناء نتائج کی اجرائی روک دی گئی تھی ۔ تاہم 28 اکٹوبر کو سپریم کورٹ نے این ٹی اے کو نیٹ کا نتیجہ جاری کرنے کی اجازت دیدی تھی ۔ نتائج کی اجرائی میں تاخیر کے سبب نئے سیشن 2021-22 میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد کے اسٹوڈنٹ مرینال نے غیرمعمولی سو فیصدی نشانات کے ذریعہ آل انڈیا No-1 رینک حاصل کیا ہے ۔ دہلی کے تنمے گپتا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کارتیکا نائیک نے تیسرا رینک درج کرایا ہے ۔ کارتیکا طالبات کی ٹاپ رینکر بنی ہے۔ نیٹ امتحان ملک بھر کے 202 شہروں میں 3800 مراکز پر منعقد ہوا تھا جس میں تقریباً 16 لاکھ اسٹوڈنٹس شریک ہوئے ۔