حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) رین بازار علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ رین بازار پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ محمد خلیل جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رین بازار گڈی باؤلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج شام خلیل نے اپنے مکان میں مشتبہ انداز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس وقت مکان میں خلیل اکیلا تھا ۔ افراد خاندان کی غیر موجودگی میں اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقام واردات پہونچکر کارروائی انجام دی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ع