رین بازار میں روڈی شیٹر کا قتل

   

حیدرآباد : علاقہ رین بازار میں آج رات دیر گئے ایک روڈی شیٹر کے قتل کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد پرویز عرف فرّو ڈان کا رین بازار چھوٹا پُل علاقہ میں بعض نامعلوم افراد نے تیز دھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اِس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ انسپکٹر رین بازار پولیس اسٹیشن پی انجنیلو اور سراغ رسانی دستہ اور کلوز ٹیم مقام واردات پہونچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔