حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) چارمینار زون پولیس نے کل رات علاقہ رین بازار میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس میں غیر قانونی ہتھیار اور منشیات بھی برآمد کئے ۔ ڈی سی پی چارمینار زون کرن کھرے کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے رین بازار حدود میں اچانک یہ آپریشن کیا ۔ اس کے دوران بغیر دستاویزات کے 37 ٹو وہیلرس ضبط کئے گئے جبکہ علاقہ کے 6 روڈی شیٹرس سید علی ، حبیب سکندرآباد ، طالب خان ، جعفر علی ، علی حسین اور سعید الدین کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا ۔ اسی طرح علاقہ کے 9 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ۔ پولیس نے تین مہلک ہتھیار ، گانجہ اور ایک حقہ سیٹ بھی برآمد کیا ۔ ڈی سی پی چارمینار زون نے بتایا کہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے یہ آپریشن کیا گیا تھا اور غیر سماجی عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ب