ریونا کو واپس لاکر حکومت کے حوالے کیا جائے،مہیلا کانگریس کا مطالبہ

   

نئی دہلی: مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموش رہ کر پرجول ریونا کا ساتھ دینے کے بجائے خاموشی توڑنی چاہیے اورملزم کو جرمنی سے لا کر کرناٹک حکومت کے حوالے کرنا چاہیے ۔ لامبا نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی کی حمایت ریونا کے ساتھ رہی ہے ۔ وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ بی جے پی کو بھی ان کی بداعمالیوں کا علم تھا۔