حیدرآباد۔22 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی کے حضور آباد میں دو روزہ انتخابی دورے کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ریونت ریڈی پہلی مرتبہ حضور آباد کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ 23 اور 24 اکتوبر کو وہ روڈ شو کے علاوہ عام جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ شیڈول کے مطابق ریونت ریڈی وینا ونکا منڈل سے مہم کا آغاز کرکے بس اسٹانڈ پر جلسہ سے خطاب کریں گے ، وہاں سے وہ جمی کنٹہ اور الندو کنٹہ میں جلسوں سے خطاب کے بعد کملا پور پہنچیں گے ۔ شام میں وہ دو منڈلوں طئے کردہ انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں تقریباً 8 سے زائد دیہاتوں کے افراد شرکت کریں گے ۔ ریونت ریڈی 24 اکتوبر کو 2 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ دورہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق جلسوں میں تعداد پر پابندی رہے گی۔ کانگریس نے گزشتہ تین دنوں سے حضورآباد کی مہم میں سینئر قائدین کو شامل کیا ۔اسی دوران پردیش کانگریس پولیٹیکل افیرس کمیٹی کنوینر محمد علی شبیر 23 اور 24 اکتوبر کو انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ وہ مختلف منڈلوں میں اقلیتوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔اسکے علاوہ 8 انتخابی جلسوں سے ان کا خطاب ہوگا۔ر