ریونت ریڈی اور کویتا کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

   

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کرکے کانگریس نے رکن کونسل کویتا اور بی آر ایس نے ریونت ریڈی کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کی اپیل کی ہے۔ کویتا نے آج صبح حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد پولنگ اسٹیشن کے روبرو میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی آر ایس کو ووٹ دیں ۔ کانگریس کے نائب صدر جی نرنجن نے ویڈیو کلپنگ کے ساتھ الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔ اُنھوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کو رائے دہی کے دن عوام سے ووٹ کی اپیل کی اجازت نہیں ہے اور کویتا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ دوسری طرف بی آر ایس نے ریونت ریڈی کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ اُنھوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے اختتام کے بعد ریونت ریڈی نے عوام سے اپیل جاری کرتے ہوئے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔