ریونت ریڈی بہت جلد جیل جائیں گے : ہریش راؤ

   

نوٹ فار ووٹ کیس میں انکوائری ہوگی ، کوسگی میں دواخانہ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب

کوسگی /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ہریش راؤ وزیر صحت ریاست تلنگانہ نے کوسگی میونسپالٹی میں 50 بستر کا ہاسپٹل مدیراج بھون اور امبیڈکر بھون کا افتتاح کیا ۔ وہاں سے جونئیر کالج گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 46 سالہ حکومتوں نے کوڑنگل حلقہ کی ترقی نہ کرتے ہوئے پسماندہ حلقہ رکھا اور گذشتہ انتخابات میں کوڑنگل کی عوام نے بی نریندر ریڈی کو کامیاب کرنے کے بعد چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے حلقہ کوڑنگل کو ایک ترقیاتی حلقہ بنایا جس میں کوڑنگل میں 50 بستر کا ہاسپٹل مدور منڈل میں 30 بستر کا ہاسپٹل اور کوسگی میں بھی افتتاح کیا گیا ۔ 50 بستر ہاسپٹل اور ہر تانڈے کو گرام پنچایت بنایا گیا ۔ اس بار بھی تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت بنے گی اور ہیٹرک کرے گی اور مہیلاؤں کے کئی اسکیمات جاری کئے جائیں گے ۔ آنے والے انتخابات کے منشور میں اعلان کیا جائے گا اور نارائن پیٹ میں بہت جلد میڈیکل کالج کا افتتاح کیا جائے گا ۔ ہر موضع میں پکی سڑکیں بنائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کے ووٹ فار نوٹ کے کیس میں سپریم کورٹ نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے ذریعہ ریونت ریڈی جلد جیل میں ہوں گے ۔ اس موقع پر مسٹر مہیندر ریڈی ریاستی وزیر مسٹر بنڈا پرکاش ڈپٹی اسپیکر مسٹر منے سرینواس ریڈی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر مسٹر پی نریندر ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر ششی دھر میونسپل کمشنر محترمہ شریشا میونسپل چیرمین کوسگی مسٹر راماکرشنا ضلع لیبریٹری چیرمین مسٹر بھیم ریڈی صدر بی اے سی ایس مسٹر پرتاب ریڈی ای جی ایس ریاستی ڈائرکٹر اور کثیر تعداد میں پارٹی قائدین ورکرس نے شرکت کی ۔