کانگریس میں تیزی نہیں چلے گی،ابھی سے پردیش کانگریس کی صدارت کا مطالبہ مناسب نہیں
حیدرآباد۔21۔ ستمبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے ریونت ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ بیان بازی میں احتیاط کریں ۔ اگر ان کی یہی رفتار رہی تو ہائی کمان بریک لگادے گا ۔ ریونت ریڈی کو سمجھنا چاہئے کہ کانگریس قومی جماعت ہے نہ کہ کوئی علاقائی جماعت ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ قومی جماعت میں دوسروں کو اوورٹیک کرنا ممکن نہیں ہے۔ پارٹی میں کچھ دن تحمل کے ساتھ کام کرتے ہوئے پردیش کانگریس کی صدارت کا مطالبہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ریونت ریڈی کو پردیش کانگریس کی صدارت حاصل کرنے کی عجلت کیوں ہے؟ اتم کمار ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرنے سے متعلق ریونت ریڈی کا مطالبہ طئے ضروری ہے۔ کانگریس کی تاریخ میں کسی پردیش کانگریس صدر کو وجہ نمائی نوٹس کا مطالبہ پہلی مرتبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورانیم کی کھدائی کے مسئلہ پر سمپت کمار اے بی سی ڈی سے واقف نہیں ہیں ، کہنا دراصل ایک دلت قائد کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورانیم کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس کانگریس نے طلبہ نہیں کیا تھا۔ جنا سینا کے اجلاس میں کانگریس قائدین کی شرکت میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں پاری کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کور کمیٹی میں غور کرنے کے بعد اتم کمار ریڈی نے حضور نگر سے پدماوتی ریڈی کے نام کا اعلان کیا۔ جس وقت کور کمیٹی میں اس مسئلہ پر غور کیا گیا تو ریونت ریڈی موجود تھے لیکن انہوں نے اس و قت امیدوار کی حیثیثت سے کرن ریڈی کا نام پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتوں میں پہلوان گری چل سکتی ہے لیکن یہ کانگریس میں نہیں چلے گی۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ کے بیان کی تائید کی اور کہا کہ نلگنڈہ کی صورتحال سے وہاں کے مقامی قائدین بہتر طور پر واقف ہیں۔ پارٹی قائدین کا احتجاج ہے کہ ضمنی انتخابات میں پدماوتی ریڈی کو کامیاب بنایا جائے ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ اگر کسی کو اختلاف رائے ہے تو پارٹی فورم میں اظہار کیا ۔ کھلے عام اظہار سے پارٹی کا و قار متاثر ہوتا ہے ۔ حضور نگر میں ٹی آر ایس نے ابھی سے غیر جمہوری طریقے اپنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ایسے میں پارٹی قائدین کو متحد رہنا راہئے ۔ ہنمنت راؤ نے بھونگیر کے حاجی پور متاثرین کے مسئلہ پر اسمبلی میں مباحث کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے برسر اقتدار اور اپوزیشن سے اپیل کی کہ یہ مسئلہ کو موضوع بحث بنائیں اور متاثرہ خاندانوں کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لڑکیوں کے قتل کو 6 ماہ مکمل ہوگئے لیکن آج تک فاسٹ ٹریک کورٹ میں یہ مسئلہ پیش نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر اور کے سی آر نے ا بھی اس مسئلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔