ریونت ریڈی تیسرے درجے کے مجرم : کے ٹی آر

   

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو گدھے سے تقابل کرنے پر نیوز کلپ کے ساتھ ٹوئیٹ شیئر
حیدرآباد۔/16 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کو ’ تیسرے درجے کے مجرم ‘ قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا گدھے سے تقابل کیا جس کی خبر انگریزی اخبار میں شائع ہوئی ۔ اس کو کے ٹی آر نے ٹیاگ کرکے سخت ریمارک کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ ایک پرلے درجے کے مجرم کو پارٹی قیادت سونپی گئی ہے جس سے اس کے سوا اور کیا امید کی جاسکتی ہے۔ حال میں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی صدرنشین کانگریس ایم پی ششی تھرور کی قیادت میں ایک ٹیم نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ آئی ٹی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی اور ششی تھرور نے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کی بھی ستائش کی۔ تھرور کے دورہ حیدرآباد کی پہلے سے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو اطلاع نہیں تھی جب ششی تھرور کے دورہ حیدرآباد کے بارے میں ریونت ریڈی سے بات کی گئی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کیا قومی میڈیا میں رپورٹ کو شائع کیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے ششی تھرور کو گدھا قرار دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی انہیں جلد برطرف کریگی۔ انگریزی اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے۔ کے ٹی آر کے ٹوئیٹ پر ٹی آر ایس قائد کرشنا نے بھی ردعمل میں ریونت ریڈی کو بی سی سی ’ چپ ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی معاملہ میں انہیں کچھ نہیں معلوم ۔ آئی ٹی میں تلنگانہ نے جو ترقی کی وہ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ ریونت ریڈی کو تلنگانہ پی سی سی کیلئے خراب انتخاب قرار دے کر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کو بھی ٹیاگ کیا۔N