ایک سال کی تکمیل پر ایس کے افضل الدین اور ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں کی مبارکباد
حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر (پریس نوٹ) ایس کے افضل الدین سابق نائب صدر اردو اکیڈمی اور ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں سیکرٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کانگرس حکومت کے ایک سال کی تکمیل پر چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو پرخلوص مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ کا بیان میں کہا کہ کانگریس کا دور حکومت ہمیشہ سے سنہری رہا ہے اس دور میں تمام طبقات خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کے ایک سال انتہائی کامیابی سے گزرے ہیں۔عوام کانگریس پارٹی سے بہت خوش ہے۔ ایس کے افضل الدین نے کہا کہ انتخابات سے قبل تلنگانہ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جو وعدے کیے تھے اسے مکمل کیے ہیں۔انہوں نے ریونت ریڈی کو ایک دور اندیش سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں مزید مستحکم ہوگی اور آنے والے دنوں میں عوام کے لیے مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں سکریٹری ٹی پی سی سی نے کہا کہ ریونت ریڈی کی حکومت سارے ملک میں مثالی ہے وہ سارے ملک میں بہترین چیف منسٹر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے خواتین کے لیے آر ٹی سی بس میں سفر کو مفت کر دیا ہے جس کی مثال سارے ملک میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم میں بہت جلد غریب لڑکیوں کو ایک تولہ سونا بھی دیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد اعجاز الزماں نے کہا کہ اسی لیے عوام کانگریس کے دور کو سنہرا دور کہتی ہے اور اسے پسند کرتی ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز الزماں نے چیف منسٹر تلنگانہ کو ایک سال کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔