ٹی آر ایس رکن کونسل بی وینکٹیشورلو کا بیان
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں ٹی آر ایس کے وہپ بی وینکٹیشورلو نے کہاکہ کانگریس رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی سیاست میں سرگرم رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ پولیس تلنگانہ ٹرانسکو کے صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر ریونت ریڈی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ دہلی میں تلنگانہ حکومت کے خصوصی نمائندے ایس وینو گوپال چاری نے کہاکہ ریونت ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن تلنگانہ کے برقی اداروں کے خلاف جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔ وینو گوپال چاری نے کہاکہ ٹرانسکو کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ کو برقی شعبہ میں کام کا وسیع تجربہ ہے اور ان کی مدت کار میں تلنگانہ میں برقی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔