ریونت ریڈی سے آرمور کے کانگریس قائدین کی ملاقات

   

آرمور۔ آرمور کے کانگریس قائدین نے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ میر رحمت علی ماجد سابق ایم پی ٹی سی، وینکٹیش، جیون اور دیگر آرمور کے کانگریس قائدین نے ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی سے حیدرآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریونت ریڈی نے ان قائدین سے آرمور حلقہ اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ آرمور حلقہ اسمبلی میں کانگریس پارٹی کا موقف بہترین ہے۔ لیکن یہاں پر حلقہ کی سطح پر طاقتور قائد کی ضرورت ہے۔ ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ آرمور کانگریس پارٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک اجلاس رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔
طالبات میں مفت کتابوں کی تقسیم
آرمور ۔ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول آرمور ہیڈ ماسٹر منجولا کی نگرانی میں طالبات کے لئے مفت کتابوں کی تقسیم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی گرلز اسکول ایس ایم سی چیرمین پی چندر شیکھر اور مقامی کونسلر سائی کمار کے ہاتھوں مفت کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں اساتذہ ودیگر موجود تھے۔