میڈیا کے سامنے پیش کی گئی دستاویزات فرضی ، پارلیمنٹ نے انہیں کلین چٹ دیا ہے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر لیبر ملا ریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی پر انہیں برسوں سے بلیک میل کرنے کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے ۔ کل انہوں نے میڈیا کے سامنے اراضیات پر قبضہ سے متعلق جو دستاویزات پیش کئے ہیں وہ فرضی دستاویزات ہیں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملاریڈی نے کہا کہ جب وہ رکن پارلیمنٹ تھے تب سے ریونت ریڈی انہیں ان کے کالجس اور اراضیات کے معاملے میں بلیک میل کررہے ہیں ۔ مگر وہ ہرگز ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے ۔ انہوں نے جو الزامات عائد کئے ہیں اس میں کوئی سچائی بھی نہیں ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی میں جب ہم دونوں شامل تھے تو ریونت ریڈی کے بجائے انہیں ملکاجگیری سے ایم پی کا ٹکٹ دیا گیا تھا تب سے ریونت ریڈی ان سے ناراض اور بلیک میل کررہے ہیں ۔ اسی وقت وہ اس بلیک میلنگ کی تلگو دیشم کے سربراہ کو شکایت کرچکے تھے ۔ تب سے ریونت ریڈی انہیں پریشان کررہے ہیں ۔ ملاریڈی نے بتایا کہ انہوں نے سال 2012 میں میڈیکل کالج قائم کرچکے ہیں ۔ لڑکیوں کے لیے خصوصی گرلز کالج قائم کرچکے ہیں ۔ ہاسٹلس میں تقریبا 7 ہزار طلبہ موجود ہیں ۔ ریونت ریڈی کوئی بھی کاغذات بتاتے ہوئے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تمام منظوریوں کے ساتھ ہی ہاسپٹل تعمیر کرنے کا ملا ریڈی نے دعویٰ کیا ۔ ان کے ہاسپٹلس اور کالجس کے تمام دستاویزات درست ہیں وہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری میں 200 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام انجام دے چکے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے ان کے تعلیمی اداروں کے تعلق سے پارلیمنٹ میں سوال کرچکے ہیں ۔ پارلیمنٹ نے کوئی بے قاعدگیاں نہ ہونے کی انہیں تحریری طور پر کلین چٹ دی ہے ۔۔ N