حیدرآباد۔8۔نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا کے درشن کئے اور خصوصی پوجا کی۔ ریونت ریڈی نے اپنی اہلیہ اور افراد خاندان کے ساتھ درشن کئے اور اپنی سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی۔ انہوں نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سالگرہ تقاریب کے بجائے غریبوں کی مدد کے پروگرام منعقد کریں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ میں عوام کی بھلائی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں عوامی مسائل پر طویل جدوجہد کا آغاز کرچکی ہے ۔ منڈل اور ضلع کی سطح پر عوامی مسائل پر شعور بیداری کیلئے پارٹی قائدین کا دو روزہ اورینٹیشن کیمپ 9 اور 10 نومبر کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ر
ریونت ریڈی نے بتایا کہ کسانوں اور بیروزگار نوجوانوں کے مسائل پر جدوجہد کا لائحہ عمل طئے کیا جائے گا