کانگریس کی دھاندلیوں کے باوجود بی آر ایس کے امیدوار وںکو کامیابی ، بھونگیر میں نومنتخب سرپنچوں کی تہنیتی تقریب سے خطاب
بھونگیر۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں آج بی آر ایس پارٹی کی جانب سے نومنتخبہ سرپنچوں کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر بی آر ایس پارٹی کارگزار صدر کے ٹی آر نے شرکت کی اور کہا کہ بی آر ایس نے گرام پنچایت انتخابات میں اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے کئی دھاندلیاں کی گئیں اور بی آر ایس قائدین کو ہراساں کیا گیا لیکن عوام نے بی آر ایس کے تائیدی امیدواروں کو ووٹ دیکر متعدد سرپنچوں کو کامیاب بنایا ہے۔انہوں نے نومنتخبہ سرپنچوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اپنی کامیابی کو عوامی خدمت کیلئے صرف کریں کیونکہ عوام کئی امیدوں سے انہیں کامیاب کیا ہے۔کانگریس حکومت ریاست میں ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔ریونت ریڈی نے ریاست تلنگانہ کو اندھیر ے میں تبدیل کردیا ہے۔اور بی آر ایس کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے ریاست کو مقروض بنانے کے الزامات بی آر ایس پر عائد کئے جارہے ہیں لیکن حقائق کچھ اور ہے۔کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے سی آر کی قیادت میں ریاست کو ہر زاویہ پر ترقی دی گئی ہے۔بی آر ایس دور حکومت کرونا مرض کے بحران میں بھی کسی بھی اسکیم کو روکا نہیں بلکہ ہر اسکیم پر عمل کرتے ہوئے مستحق افراد کو مستفید کروایا گیا ہے۔کے ٹی آر نے کہا کہ متحدہ نلگنڈہ ضلع میں تین میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کسانوں کو رعیتو بندھو’ غریب لڑکیوں کو شادی مبارک’مفت برقی سربراہی’اور دیگر اسکیمات کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کو ملک میں سرفہرست مقام پر لایا گیا تھا۔کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کو ریاست میں اسکیمات کی عمل آوری کے بجائے فضول خرچی کے ذریعہ ریاست کی معیشت کو برباد کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے بی آر ایس قائدین نومنتخبہ سرپنچوں اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ اور بہتر تال کے ذریعہ آنے والے زیڈی پی’یم پی ٹی سی انتخابات میں بھی بی آر ایس کی کامیابی کیلئے سخت محنت کریں۔یہ انتخابات پارٹی نشان پر ہونیوالے ہیں۔ اس انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحدہ کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی ناکامیوں اور انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں سے انحراف کو عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے تاکہ عوام کو یہ معلوم ہو کہ کانگریس کس طرح سے حکومت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس وزاراء ، ارکان اسمبلی عوامی پیسوں کا بے دردی سے خرچ کررہے ہیں۔قبل ازیں کے ٹی آر کو بی آر ایس قائدین اور نومنتخبہ سرپنچ وینکٹ ریڈی کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جگدیشور ریڈی، یادادری بھونگیر ضلع کے سابق ارکان اسمبلی پی شیکھرریڈی،سنیتا مہیندرریڈی، بکشمیاگوڈ اوردیگر موجود تھے۔
