ریونت ریڈی نے شخصی فائدہ کیلئے جلسے منعقد کئے : اتم کمار

   

Ferty9 Clinic

مجھ پر عائد ہونے والے تمام الزامات بے بنیاد۔ سابق صدر پی سی سی کا رد عمل

حیدرآباد۔ 13 نومبر ( سیاست نیوز ) سابق صدر پردیش کانگریس و رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے ان پر عائد ہونے والے الزامات کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے صرف اپنی امیج کو بہتر بنانے اور مقبولیت میں اضافہ کیلئے جلسے منعقد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہنگامہ آرائیوں سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ پارٹی کی کامیابی کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنی پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشک ریڈی جب کانگریس پارٹی میں تھے تبھی پارٹی کے اندرونی سروے میں حضور آباد سے پارٹی کو صرف چار فیصد ووٹ ملنے کا انکشاف ہوا تھا ۔ کوشک ریڈی نے جولائی میں کانگریس سے استعفی پیش کیا ۔ اتم کمار ریڈی نے موجودہ قیادت سے استفسار کیا کہ حضور آباد کیلئے کسی اور طاقتور امیدوار کا انتخاب کیوں نہیںکیا گیا ۔ کوشک ریڈی کے معاملے کو مسئلہ بناتے ہوئے انہیں ایک منظم سازش کے تحت پارٹی کے حالیہ پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوشک ریڈی اور پونم پربھاکر میںپرانی مخاصمت ہے اور کوشک ریڈی کے استعفی کیلئے پونم پربھاکر ہی زیادہ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی پر بھی تنقید کی ۔ ن