ریونت ریڈی نے قافلہ کو بازو کر کے ایمبولنس کو دیا راستہ

   

حیدرآباد 30 دسمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے قافلہ کیلئے ایمبولنس کو نہیں روکا اور راستہ دے دیا ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ چیف منسٹر آج اپنی قیام گاہ سے سکریٹریٹ جارہے تھے ۔ کے بی آر پارک کے پاس قافلہ کے پیچھے ایمبولنس آرہی تھی ۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ ایمبولنس کو راستہ دیں جس پر ایمبولنس رکے بغیر آگے بڑھ گئی ۔