ریونت ریڈی نے موبائیل میں پڑھتے ہوئے حلف لیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر و ملکاجگری رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے آج لوک سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لیا ۔ انہوں نے اپنے موبائیل میں پڑھتے ہوئے حلف لیا جو تلگو زبان میں تھا ۔ ان کے اس اقدام کی وجہ سے دوسرے ارکان حیرت کا شکار رہ گئے ۔ ریونت ریڈی نے انہیں دئے گے نوٹ میں پڑھنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے موبائیل سے پڑھتے ہوئے حلف لیا ۔ کل سے لوک سبھا کے ارکان کی حلف برداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج تلنگانہ کے ارکان میں بی جے پی کے عادل آباد رکن پارلیمنٹ سوئم بابو راو نے پہلے حلف لیا ۔ ان کے بعد کریمنگر رکن پارلیمنٹ و دوسروں نے حلف لیا ۔ حلف لینے والوں میں ناما ناگیشور راو ‘ پی راملو ‘ کے وینکٹ ریڈی ‘ پی دیاکر ‘ کے پربھاکر ریڈی ‘ ایم کویتا ‘ اتم کمار ریڈی ‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی و دیگر شامل ہیں۔