ریونت ریڈی نے ڈاؤس میں تلنگانہ کی لائیف سائنسیس پالیسی جاری کی

   

ہیلت کیر اور مینوفکچرنگ شعبہ کی ترقی کا نشانہ
حیدرآباد ۔21 ۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں تلنگانہ کی لائیف سائنسیس پالیسی 2026-30 جاری کیا۔ تلنگانہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چیف منسٹر نے مستقبل میں ہیلت کیر اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات میں ترقی کیلئے لائیف سائنسیس پالیسی کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ تلنگانہ کو لائیف سائنسیس کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت نے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ 2030 تک لائیف سائنسیس کے شعبہ میں 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جس کے ذریعہ پانچ لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کئی عالمی اداروں میں حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں میں توسیع کی ہے اور مستقبل میں مزید اداروں کے قیام کا امکان ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہیلت کیر اور بائیو مینوفیکچرنگ جیسے شعبہ جات میں تلنگانہ میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں تلنگانہ 73,000 کروڑ کی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیاب ہوا ہے۔ آئندہ پانچ برسوں میں دو لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا نشانہ مقرر کیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہیلت کیر کے شعبہ میں نئے تجربات کے ذریعہ دنیا بھر میں بہتر طبی خدمات فراہم کی جاسکتی ہے۔1