حیدرآباد 29 جون ( این ایس ایس ) ملکاجگری کے کانگریس رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر کے عہدہ سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفی پارٹی ہائی کمان کو روانہ کردیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی صدر راہول گاندھی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے ۔ انہو ںنے کہا کہ رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد وہ کسی عہدہ کے خواہاں نہیں ہیں۔ ریونت ریڈی کو اسمبلی انتخابات میں ان کے حلقے کوڑنگل سے شکست ہوگئی تھی تاہم انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے لوک سبھا حلقے ملکاجگری سے مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔