ریونت ریڈی چور ، چندرا بابو نائیڈو کے بے نامی

   

کے سی آر کے خلاف غیر پارلیمانی ریمارکس کو برداشت نہیں کیا جائے گا : کے ٹی آر
حیدرآباد /27 اگست ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو سربراہ تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کا بے نامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سود سمیت واپس لوٹایا جائے گا ۔ ریاستی وزیر لیبر ملاریڈی کی جانب سے اے ریونت ریڈی کے خلاف کئے گئے ریمارکس میں کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ وہ حق بجانب ہے ۔ آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آرنے کہا کہ صبر کی بھی حد ہوتی ہے ۔ کانگریس پارٹی ریاست میں عوامی اعتماد سے محروم ہوگئی ہے ۔ پارٹی کی صدارت کیلئے موزوں امیدوار کی عدم دستیابی پر تلگودیشم سے ریونت ریڈی کو کاگنریس میں شامل کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس کمیٹی بنایا گیا ہے۔ ریونت ریڈی ، چندرا بابو نائیڈو کا چمچہ اور بے نامی ہے ۔ چیف منسٹر کے خلاف زبان درازی سے کوئی بڑا نہیں بن جاتا بلکہ عوام کے دلوں کو جیتنا پڑھتا ہے ۔ کے سی آر کی اپنی ایک تاریخ ہے ۔ تلنگانہ تحریک کو کامیابی سے چلانے کا اعزاز چیف منسٹر کو ہے ۔ سیاست میں بھی ان کا اپنا ایک منفرد مقام ہے ۔ عوام کے آشیرواد سے کے سی آر مسلسل دو مرتبہ چیف منسٹر بنے ہیں ۔ ایسے قائد کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اپوزیشن قائدین زبان سنبھال کر بات کریں بصورت دیگر ٹی آر ایس قائدین بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے تیار رہیں گے ۔ اے ریونت ریڈی سیاست میں کے سی ار کے ناخن کے برابر بھی نہیں ہے ۔ سیاست میں صبر و تحمل ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاریڈی کو غصہ زیادہ ہے ۔ مگر ان کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے پر بھلا وہ کیسے خاموش رہیں گے ۔ انہوں نے بھی منھ توڑ جواب دیا ہے ۔ اس میں کوئی غلطی بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے خلاف ریمارکس کرنے پر مرکزی وزیر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ کے ٹی آرن ے صحافی تین مار ملنا کا نام لئے بغیر کہا کہ چند لوگ صحافت کی آڑ میں بلیک میل سیاست کر رہے ہیں ۔ ان کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا ۔ N۔