حیدرآباد ۔ ریونت ریڈی کو کانگریس میں شامل ہونے کے پانچ سال کے اندر تلنگانہ پردیش کانگریس کی صدارت حاصل ہوگئی۔ ریونت ریڈی اکٹوبر 2017 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور انہیں کانگریس کا ورکنگ پرسیڈنٹ بنایا گیا۔ وہ 2019 کے پارلیمانی چناؤ میں ملکاجگری حلقہ سے منتخب ہوئے۔ ریونت ریڈی تلگودیشم میں رہتے ہوئے دو مرتبہ ایم ایل اے رہے اور ایک مرتبہ قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔