ریونت ریڈی کی آج نئی دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں شرکت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل 27 ڈسمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھرگے کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، کے سی وینو گوپال اور دیگر اہم قائدین شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر غور و خوض کے علاوہ منریگا اسکیم کی برخواستگی پر احتجاجی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ 5 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے انتخابات اور الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی جیسے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نئی دہلی میں قیام کے دوران مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے اور 28 ڈسمبر کی رات حیدرآباد واپس ہوں گے۔ 29 ڈسمبر سے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آغاز ہورہا ہے۔1