ریونت ریڈی کی آج ڈاؤس روانگی

   

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کے لئے کل 19 جنوری کی صبح سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل رہے گا تاکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاسکے۔ چیف منسٹر جو ملگ ضلع کے دورہ پر ہیں کل صبح افراد خاندان کے ہمراہ میڈارم جاترا کے تحت خصوصی پوجا میں حصہ لیں گے۔ چیف منسٹر جاترا کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ ملگ سے حیدرآباد واپسی کے فوری بعد شیڈول کے مطابق صبح 9:45 بجے ڈاؤس کیلئے پرواز کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں علیحدہ تلنگانہ پویلین قائم کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر 23 جنوری تک ڈاؤس میں قیام کے بعد 24 جنوری کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ چیف منسٹر کی امریکہ سے یکم فروری کو واپسی ہوگی۔ 1