ریونت ریڈی کی دیویندر گوڑ سے ملاقات، انتخابات میں تائید کی اپیل

   

حیدرآباد۔/23 مارچ، ( سیاست نیوز) ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ریونت ریڈی نے آج تلگودیشم کے سینئر قائد ٹی دیویندر گوڑ سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ ریونت ریڈی نے لوک سبھا انتخابات میں ان سے تائید کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کو شکست دینے کیلئے وہ سینئر قائدین اور اہم شخصیتوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں وہ انقلابی شاعر غدر اور تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ ریونت ریڈی اور دیویندر گوڑ نے چیوڑلہ اور اطراف کے علاقوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تمام اہم شخصیتوں کی تائید سے وہ انتخابی مہم چلارہے ہیں۔