حیدرآباد 11 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج راموجی راؤ کے مکان پہنچ کر افراد خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے فلم سٹی میں راموجی راؤ کے فرزند سی ایچ کرن سے ملاقات کرکے ان کے والد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آنجہانی راموجی راؤ نے تلگو صحافت میں انقلاب لانے میں اہم کلیدی کردار ادا کیا تھا ان کی تلگو صحافت کے علاوہ دیگر شعبہ حیات میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔3