ریونت ریڈی کی سابق وزیر دیویندر گوڑ سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/18 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج سابق وزیر داخلہ ٹی دیویندر گوڑ سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ دیویندر گوڑ جو تلگودیشم پارٹی میں سرگرم تھے راجیہ سبھا کی میعاد کی تکمیل کے بعد وہ سرگرم سیاست سے دور ہوچکے ہیں۔ خرابی صحت کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے خود کو علحدہ کرلیا تھا۔ ریونت ریڈی نے دیویندر گوڑ سے ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی نے دیویندر گوڑ سے خواہش کی کہ اپنے سیاسی تجربہ کے مطابق ان کی وقتاً فوقتاً رہنمائی کریں۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر ملوروی، مدھو یاشکی گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اسی دوران ریونت ریڈی نے انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے صدر سنجیوا ریڈی سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ریونت ریڈی پارٹی کے سینئر قائدین کے علاوہ دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔