فوری سیکوریٹی بحال کرنے کا مطالبہ، کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار کون، حکومت سے استفسار
حیدرآباد ۔ 19 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کی سیکوریٹی برخاست کردینے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری سیکوریٹی بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی جماعت کانگریس کے ریاستی صدر کی سیکوریٹی ہٹادی گئی ہے جو ریاست کا دورہ کرتے ہیں انہیں کچھ بھی ہوجاتا ہے تو اس کے ذمہ دار کون ہوں گے، حکومت سے استفسار کیا۔ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت انتقامی کارروائی کے طور پر ریونت ریڈی کی سیکوریٹی ہٹائی ہے۔ اس سے پہلے ان کی سیکوریٹی بھی ہٹادی گئی تھی۔ آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، ایسے میں سیکوریٹی ہٹادینا حکومت کا غلط اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی سی طبقات کی 54 فیصد آبادی ہے۔ ان کیلئے علحدہ وزارت قائم کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا جس کو چیف منسٹر کے سی آر نے نظرانداز کردیا ہے۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے بی سی گرجنا کا انعقاد کرنے اور راہول گاندھی کے پیغام کو گاؤں گاؤں پہنچانے کیلئے عوام میں شعور بیدار کی جارہی ہے۔ 6 ستمبر کے بعد بی سی گرجنا کا انعقاد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ن
