ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی طرف گامزن

   

بی آر ایس کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ عاجز، نریندر ریڈی کی پریس کانفرنس

کریم نگر /21 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس حکومت کسانوں اور مسلمانوں کے مسائل کے تعلق سے اینتہائی سنجیدہ ہے جبکہ ٹی آر ایس حکومت نے تمام طبقات بالخصوص کسانوں اور مسلمانوں کو دھوکہ دیا ۔ ساتاواہنا اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی چیرمین نریندر ریڈی نے آج کریم نگر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کومٹی ریڈی نریندر ریڈی نے کے ٹی آر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کی عوام دشمن پالیسی اور کسان مخالف پالیسی کی وجہ سے یہاں کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں بی آر ایس کو مسترد کردیا اور مستقبل میں بھی بی آر ایس کا صفایا کرتے ہوئے دوبارہ اقتدار سے محروم رکھا جائے گا ۔ موصوف نے کے ٹی آر کی جانب سے گاندھی خاندان اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف بیان بازی کے خلاف سختی کے ساتھ مذمت کی اور کہا کہ کے ٹی آر جوکہ اپنی تعلیم آندھرا میں حاصل کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم تھے ۔ کے سی آر کی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی اپنی دکان چلانے یہاں ہندوستان میں آگئے اور اپنی سیاسی دکان کو چمکانے میں مصروف ہوگئے ۔ انہوں نے کے ٹی آر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا دماغی علاج کروالیں ۔ نریندر ریڈی نے بتایا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست تلنگانہ میں کئی ترقیاتی کام اور فلاحی خدمات انجام دئے جارہے ہیں۔ اور کسانوں کو بھی 2 لاکھ روپئے کی قرض معافی کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ کانگریس اقلیتی سیل محمد تاج ، سینئیر کانگریس قائدین عبدالصمد نواب ، لئیق قادری ، عبدالرحمن ، قمرالدین ، شبانہ محمد ، معراج اور دیگر موجود تھے ۔