حیدرآباد ۔29۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسمبلی انتخابات سے قبل کامیابی کیلئے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے اپنے عقیدہ کے مطابق خصوصی پوجا کا اہتمام کیا ہے۔ کوڑنگل میں ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر چنڈی یاگم پوجا کا آج آغاز ہوا جو کامیابی کیلئے نیک شگون متصور کی جاتی ہے۔ چنڈی یاگم پوجا آئندہ تین دنوں تک جاری رہے گی۔ پوجا کے پہلے دن ریونت ریڈی نے اپنے افراد خاندان کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے پوجا کے انعقاد میں تعاون کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔