کانگریس برسر اقتدار آنے پر مسائل کی یکسوئی ، طلبہ بھی پد یاترا میں شریک، کسانوں کے احتجاج میں شرکت
حیدرآباد 10۔ فروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پد یاترا آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔ ایلندو اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں ریونت ریڈی نے پد یاترا میںعوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی اور مسائل کی سماعت کی ۔ یاترا کے دوران جگہ جگہ ریونت ریڈی کا شاندار استقبال کیا گیا اور خواتین نے پد یاترا کی کامیابی و کانگریس کے اقتدار کیلئے دعائیں دیتے ہوئے ریونت ریڈی کی آرتی اتاری۔ طلبہ اور بیروزگار نوجوانوں کے وفود نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور بی آر ایس حکومت کے خلاف جدوجہد پر مبارکباد پیش کی۔ ریونت ریڈی کی پد یاترا کا پانچویں دن صبح 9 بجے کاما پلی منڈل کے ایک تانڈے سے آغاز ہوا۔ مختلف مواضعات سے گزر کر پد یاترا بنڈی پہاڑ ولیج پہنچی جہاں لنچ کیلئے توقف کیا گیا ۔ ریونت ریڈی نے کوتالنگالا ولیج میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام اور کانگریس کارکن شریک تھے۔ پد یاترا میں عوام کے جوش و خروش میں اضافہ ہورہا ہے۔ پد یاترا کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں قافلہ میں شامل ہیں۔ ریونت نے عوام کو راہول گاندھی کا مکتوب حوالے کیا جس میں ملک میں نفرت کے خاتمہ و ترقی کیلئے کانگریس کے منصوبوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد راہول گاندھی کا پیام عوام تک پہنچانے کی مہم کے تحت ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا شروع کی گئی۔ ریونت ریڈی نے آنجہانی ایس کے کروپاکر کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور پرسہ دیا ۔ انہوں نے برقی سب اسٹیشن کے روبرو احتجاج کرنے والے کسانوں سے ملاقات کی اور اظہار یگانگت کیا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے برقی کی مفت سربراہی کا حکومت دعویٰ کر رہی ہے لیکن پانچ گھنٹے بھی سربراہی نہیں آرہی ہے ۔ برقی کی عدم سربراہی سے میں فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ ریونت ریڈی نے سب اسٹیشن کے روبرو سڑک پر بیٹھ کر کسان احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے برقی صارفین پر اضافی بوجھ عائد کیا گیا ہے ۔ کانگریس برسر اقتدار آنے پر اے سی ڈی چارجس ختم کئے جائیں گے ۔ ریونت ریڈی نے محکمہ برقی کے انجنئیر سے فون پر بات کی اور رات میں سربراہی کے بجائے دن میں زرعی شعبہ کو برقی سربراہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت سماج کے ہر طبقہ سے دھوکہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے سی آر حکومت سے نالاں ہیں اور 10 ماہ بعد ریاست میں کانگریس کی حکومت ہوگی۔ خانگی اسکولوں کے ٹیچنگ اسٹاف نے ریونت ریڈی کو اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ گوڑ طبقہ کے افراد نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور تاڑی تاسندوں کو درپیش مسائل سے واقف کرایا ۔ انہوں نے علحدہ سوسائٹی کیلئے حکومت سے نمائندگی کی درخواست کی۔ ریونت ریڈی نے روزانہ مزدوری کرنے والے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ انصاف کیا جائیگا۔ خواتین کے ایک گروپ نے ان سے ملاقات کرکے سیلف ہیلپ گروپس پر حکومت کے رویہ کی شکایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے سیلف ہیلپ گروپس کو فنڈس جاری نہیں کئے گئے ۔ کمسن بچوں نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ بعض بچوں کو ریونت ریڈی نے اپنی گود میں اٹھالیا۔ طلبہ و طالبات پد یاترا میں شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ملگ ضلع سے پد یاترا کا آغاز ہوا ہے جو 22 فروری تک ج