ریونت ریڈی کی کارکردگی سے عوام ناخوش : بی آر ایس

   

ظہیرآباد۔26اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ کے ہمراہ جوبلی ہلز ضمنی اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم میں ظہیرآباد بی آر ایس پارٹی قائدین سید محی الدین سابق صدر ٹاؤن شیخ فرید محمد یعقوب سابق صدر ٹاؤن بی آر ایس پارٹی نے انتخابی مہم میں حصہ کیا اور عوامی رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے بی آریس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل اور کہا کہ ریاستی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں میں یکسر ناکام ہوچکی ہے 20 ماہ کی دور اقتدار میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی کارگردگی سے عوام ناخوش ہے مسلمانوں کو کابینہ اور قانون ساز کونسل میں ایک بھی نمائندہ شامل نہیں جس سے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی مسلمانوں سے تعصب ظاہر ہوتی ہے سابق بی آریس حکومت میں چیف منسٹر کے شیکھر راؤ کی متعارف فلاحی اسکیمات ملک کی کسی بھی ریاستوں میں نظیر نہیں ۔اس موقع پر سید محی الدین سابق صدر ٹاؤن بی آریس پارٹی شیخ فرید سینئر بی آریس پارٹی محمد یعقوب سابق ٹاون صدر بنڈی موہن، اشوک ،مرتضی اور دیگر موجود تھے۔