نیالکل۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ کانگریس پارٹی مسٹر ریونت ریڈی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی جانب سے احتجاجی ریالی نکالی گئی اور ٹی آر ایس حکومت ڈاون ڈاون کے نعرے بلند کئے۔ کانگریس قائد وائی نروتنم نے احتجاجی ریالی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار کے نشہ میں اپوزیشن جماعتوں کی آواز کو دبانے کی تمام کوششیں کررہی ہے ، جمہوریت میں تمام کو اپنے اپنے مطالبات پر احتجاج کرنے کا قانونی حق ہے مگر ٹی آر ایس حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی آر اقتدار کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی من مانی کررہے ہیں۔ انہوں نے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر رام داس رکن ضلع پریشد ، محمد نعیم کانگریس قائد، محمد وجاہت ، بچی ریڈی چیرمین سوسائٹی، جئے پال ، محمد یوسف ، کانگریس قائد کے علاوہ سرکردہ کانگریس قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔