ریونت ریڈی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

   

مٹ پلی۔ کانگریس پارٹی لیڈر ملکاجگیری علاقہ کے ایم پی ریونت ریڈی جو سری سیلم پاور پراجکٹ میں واقعہ و المیہ حادثہ پر متاثرین سے ملاقات کیلئے جارہے تھے انہیں ریاستی پولیس گرفتار کرتے ہوئے اپنی تحویل لے لیا جو غیر مناسب عمل اور شخصی آزادی پر حملہ کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مٹ پلی ٹاون کانگریس پارٹی صدر محمد قطب الدین پاشاہ نے صحافتی بیان میں کیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم پی ریونت ریڈی کو غیر مشروط فوری رہاکیا جائے ورنہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مزید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر محمد اظہر الدین، محمد افروز، پولا راجہ گوڑ، وینو اور دیگر موجود تھے۔