حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سی سی ایس ٹیم نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے 77 سالہ درشنم وینکٹیا کو گرفتار کرلیا ۔ وینکٹیا کا تعلق ضلع محبوب نگر کے انوگرتی منڈل چنامپارم گاؤں سے ہے جس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے مبینہ طور پر گالی گلوج کی تھی ۔ افراد خاندان نے الزام لگایا کہ پولیس وینکٹیا کے گھر سادہ لباس پہنچی اور اسے پکڑ کر چلی گئی ۔ جب کہ وینکٹیا کی طبیعت ناساز تھی ۔ پولیس کو بتانے کے باوجود بھی پولیس ان کی باتوں کو اَن سنی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔۔ ش