ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑیاں ٹکرا گئیں‘رکن پارلیمنٹ محفوظ

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی آج ایک حادثہ میں اس وقت بچ گئے جب ان کی کاروں کے قافلہ میں موجود گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حیدرآباد سے یلاریڈی روانگی کے موقع پر توپران منڈل کے امام پور علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ریونت ریڈی کے قافلہ میں کاروں کی کثیر تعداد موجود تھی اور امام پور میں چار گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور ان کو نقصان بھی پہنچا۔ اس واقعہ میں ریونت ریڈی محفوظ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی جس کار میں سفر کررہے تھے وہ حادثہ میں محفوظ رہی۔ کسی بھی کارکن کو کوئی زخم نہیں آیا اور واقعہ کے بعد ریونت ریڈی نے گاڑیوں کو احتیاط سے چلانے کی ہدایت دی۔ ر