ریونیو انسپکٹر و سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد۔/6 جون،( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے ایک ریونیو انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ایک اراضی کی حد بندی اور تصدیق کیلئے سب انسپکٹر پولیس نے 3 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔ اے سی بی نے شیخ پیٹ منڈل آفس کے ریونیو انسپکٹر ناگرجنا ریڈی کو 15 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے اور سب انسپکٹر بنجارہ ہلز رویندر نائیک کو 50 ہزار روپئے لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ شکایت گذار نے اراضی کی نشاندہی کیلئے منڈل آفس میں درخواست کی تھی چونکہ معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے شیخ پیٹ تحصیلدار نے اراضی پر کسی قسم کی سرگرمیوں و افراد کی موجودگی کے خلاف پولیس بنجارہ ہلز میں شکایت کی تھی۔ اس دوران ریونیو انسپکٹر نے شکایت گذار سے رابطہ کیا اور فیصلہ حق میں کرنے 30 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور پیشگی 15 لاکھ روپئے آج حاصل کررہا تھا کہ اے سی بی نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ساتھ ہی اس کے مکان واقع یوسف گوڑہ میں دھاوا کرکے 30 لاکھ روپئے نقد ، دیڑھ کیلو سونا اور غیر محسوب اثاثہ جات اور دستاویزات کو ضبط کرلیا۔ سب انسپکٹر بنجارہ ہلز رویندر نائیک بھی 50 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ انکی گرفتاری کے بعد سرکاری حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اے سی بی نے گرفتار عہدیداروں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔