ریونیو انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد، 28 اپریل (یو این آئی) اے سی بی عہدیداروں نے ریونیو انسپکٹر کو شکایت کنندہ سے50,000 روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریونیو انسپکٹر افسر زاہد پاشا محمد کو جمعرات کی شام سدی پیٹ مولوگو منڈل کے تحصیلدار دفتر میں شکایت کنندہ سے 50,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کہا گیا کہ ریونیو افسر نے شکایت کنندہ سے تحقیقات اور تحقیقاتی رپورٹ تحصیلدار ملوگو منڈل کو پیش کرنے رشوت طلب کی تھی ۔