بھوبھارتی گرام سبھا میں موصول درخواستوں کی جلد یکسوئی کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت
سنگا ریڈی 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سنگاریڈی ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے اراضی کے لیے بھوبھارتی پائلٹ پروجیکٹ کے نفاذ میں شفافیت، کارکردگی اور رفتار لانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کونڈا پور منڈل تحصیلدار کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور درخواست کے عمل اور طریقہ کار کا جائزہ لیا اوراس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر وی کرانتی نے افسران کو بھوبھارتی گرام سبھا میں کسانوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی کارروائی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ درخواستیں بھوبھارتی ایکٹ تحصیلدار لاگ ان کے ذریعے آن لائن اپ لوڈ کی جانی چاہئیں، اور اس کے مطابق زمین سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اولین توجہ کسانوں کو زمین سے متعلق سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔ کلکٹر نے ہدایت دی کہ بھوبھارتی گرام سبھا میں کسانوں کی درخواستیں مفت قبول کی جائیں اگر درخواستوں پر اعتراضات ہیں تو ان کے حوالے سے نوٹس جاری کیے جائیں، سات دن کے اندر فیلڈ لیول پر مکمل چھان بین کرائی جائے اور سات دن کے اندر شفاف طریقے سے معاملات کو حل کیا جائے یہ واضح طور پر تجویز کیا گیا تھا کہ فیلڈ لیول پر پہلے سے معائنہ کرنا چاہیے کلکٹر نے واضح کیا کہ بھو بھارتی ایکٹ کے نفاذ میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور اسے سختی سے لاگو کیا جانا چاہئے۔ کلکٹر نے ہدایت دی کے کہ منڈل سروے ٹیمیں سرکاری اراضی کے ناجائز استعمال کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ منڈل میں سرکاری اراضیات کی فہرست تیار کی جائے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بھوبھارتی اسکیم کے ذریعہ زمین سے متعلق مسائل کا مستقل حل فراہم کیا ہے، اور عوام کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے اس موقع پر آر ڈی او رویندر ریڈی، تحصیلدار اشوک، دیگر ریونیو افسران، سرویئرس اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے شرکت کی۔