ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع کی خواہش نہیں:باجوہ

   

اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں کہا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے اور 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا ہے، جو 5 ہفتے میں سامنے آ جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔