ریٹائرڈ فوجی کے علاوہ دو بے روزگار افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ فوجی اور مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں بے روزگاری پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ ملیش کمار جو پیشہ سے ریٹائرڈ آرمی ملازم تھا ۔ اس نے خرابی صحت کے سبب سال 2012 میں وی آر ایس حاصل کیا تھا اور یہاں بڑنگ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 28 فروری کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل فوت ہوگیا ۔ پولیس مائلاردیوپلی کے مطابق 40 سالہ ستیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ برنداون کالونی میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی بیوی پیشہ سے خانگی ٹیچر ہے اور اس کے 2 بچے ہیں ۔ یہ شخص گذشتہ تین ماہ سے بے روزگار تھا اور روزگار نہ ہونے کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے یکم مارچ کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔