ریٹائرڈ پولیس ملازم کانسٹبل بیٹے کے قتل پر گرفتار

   

ممبئی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گھریلو جھگڑے میں 61 سالہ ریٹائرڈ کانسٹبل نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کا قتل کردیا۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ سب اَربن پوائی کے گنیش نگر میں پیش آیا۔ ایک عہدہ دار نے بتایا کہ پولیس نے گلاب گلانڈے کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس نے پیر کو دیر گئے تلخ بحث و تکرار کے بعد اپنے بیٹے ہریش (40) پر درانتی سے حملہ کیا تھا۔ مہلوک اندھیری میں گورنمنٹ ریلوے پولیس کے کانسٹبل کی حیثیت سے تعینات تھا۔ ملزم ممبئی پولیس میں 15 سالہ سرویس کے بعد سبکدوش ہوا تھا اور ایک کنسٹرکشن فرم کے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں کام کیا ہے۔ گلانڈے اور اس کے بیٹے میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا جس کا سبب بیٹے کو شراب کی لت اور اس کا اپنی بیوی اور دو بیٹوں سے لاپرواہ رہنا ہوا کرتا تھا۔اُس روز بھی ہریش نشہ میں دھت گھر آیا اور باپ سے بحث کرنے لگا، جس نے بیٹے پر درانتی سے وار کردیا ۔