جے پور : راجستھان حکومت نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹیچر اہلیت امتحان(ریٹ)-2021 میں غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چار افسران اور 16 ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں ایک آر اے ایس اور دو آر پی ایس اور ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور تیرہ اساتذہ اور تین پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔