’ریپبلک ٹی وی‘ کو سپریم کورٹ کا جھٹکہ

   

’انگریزوں کے زمانے کا قانون‘ بتانے والی عرضی خارج
نئی دہلی : ’ریپبلک ٹی وی‘ کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں چیانل نے 1922 کے پولیس ایکٹ کو چیلنج پیش کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے ذریعہ اکتوبر میں درج ایف آئی آر کو رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے اس عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کیا کہ اسے واپس لینا تصور کیا جائے اور درخواست گزار کو ہائیکورٹ جانے کی چھوٹ ہے۔چیانل کی طرف سے پیش سینئر وکیل سدھارتھ بھٹناگر نے کہا کہ یہ انگریزوں کے زمانے کا قانون ہے، اسے بولنے کی آزادی پر پابندی لگانے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے مانا کہ عرضی کو ہائی کورٹ میں لے جایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ مہاراشٹر کا ہے اس لیے سپریم کورٹ اسے واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے ریپبلک ٹی وی کو ہائی کورٹ جانے کی اجازت دیتا ہے۔