ریپڈسپورٹ فورسز کا لڑائی میں بچوں کا استعمال کرنے سوڈانی فوج پر الزام

   

خرطوم : سوڈان دارالحکومت خرطوم میں ایک مرتبہ پھر شدید گولہ باری اور پرتشدد جھڑپوں کے بعد سوڈانی فوج نے آج ہفتہ کے روز ریپڈ سپورٹ فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لڑائی میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج نے آر ایس ایف کے اس عمل کو بین الاقوامی اور انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔مسلح افواج کے سرکاری ترجمان نے ٹویٹر پر فوج کے ملٹری میڈیا کی طرف سے شائع کردہ ٹویٹس میں یہ بھی کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے بڑی تعداد میں مجرموں اور جیلوں سے فرار ہونے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ آر ایس ایف جیلوں سے فرار ان مجرموں کو جنگجوؤں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ آر ایس ایف کا یہ عمل بھی مجرمانہ کارروائیوں کے ضمن میں آتا ہے۔سوڈانی فوج نے کہا کہ آپریشنل صورتحال ہمارے حق میں مستحکم ہے۔ ملک بھر میں جہاں بھی ریپڈ سپورٹ فورسز مجود ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔